15 اکتوبر، 2024، 10:25 PM

ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ مشرق سے مغرب کو ملانے کے لیے ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے، مہر سی ای او

ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ مشرق سے مغرب کو ملانے کے لیے ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے، مہر سی ای او

مہر میڈیا گروپ کے سی ای او نے چھٹی عالمی میڈیا سمٹ میں کہا کہ چینی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کھوئی ہوئی شناخت کو بحال کرنے اور بین الاقوامی ثقافتی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے زیر اہتمام، عالمی میڈیا سربراہی اجلاسن بعنوان "جدت اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لیے اتحاد پر ایک نظر"  میں مہر میڈیا گروپ کے سی ای او محمد مہدی رحمتی نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے رکن ممالک کے درمیان ثقافتی اور عوام سے عوام کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے ایران اور شاہراہ ریشم کے ممالک کے درمیان تاریخی روابط کا حوالہ دیتے ہوئے چینی اقدام کو کھوئی ہوئی شناخت کو بحال کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے کا ایک موقع قرار دیا۔

رحمتی نے کہا کہ اس راستے کی بحالی نہ صرف اس کے معاشی فوائد کی وجہ سے اہم ہے بلکہ اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ ثقافتی اور انسانی تبادلے کا ایک موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربیوں کی اس اقدام پر تنقید کی وجہ عالمی نظام میں مشرق کے حق میں زیادہ تر تبدیلی کے بارے میں ان کی تشویش ہے کیونکہ ویسے بھی، 'بیلٹ اینڈ روڈ' پروجیکٹ انسانی ترقی کے لیے ایک ماڈل فراہم کرتا ہے جو کہ تین عناصر معیشت، ثقافت اور عوام پر مرکوز ہے۔

انہوں نے عوام پر مبنی ثقافتی تعاون کی اہمیت پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک کے عوام کے درمیان اتفاق رائے اور مشترکہ فہم پیدا کرنے سے [چینی] منصوبے کی بنیادیں مضبوط ہوں گی۔ تاہم اس دوران، ایشیائی ثقافتوں کے "تہذیبی تنوع" کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ چینی فلسفہ یہ بھی مانتا ہے کہ تہذیبیں مساوی تبادلے کے ذریعے ایک دوسرے کو تقویت بخشتی ہیں۔

رحمتی نے فلسطینی عوام پر ظلم اور ان کے نظریات کے دفاع کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت کوئی سیاسی اور سفارتی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کے پرامن طریقے سے زندگی گزارنے کے حق کو ہر کسی کو تسلیم کرنا چاہیے۔

News ID 1927443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha